کیا استاد کی مار جسم کے جس حصے پر لگے اس پر جہنم کی آگ حرام ہوجاتی ہے؟
سوال
کیا ایسی کوئی حدیث ہے" استاد جسم کے جس حصے پر مارتا ہے وہاں جہنم کی آگ حرام ہو جاتی ہے"؟
جواب
تلاش اور تتبع کے باوجود مذکورہ بات ہمیں حدیث کی کسی بھی کتاب میں نہیں مل سکی؛ اس لیے اس کی نسبت آپ ﷺ کی طرف نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200415
تاریخ05-10-2018

