اگر پیداوار صرف قرض کے بقدر ہو تو کیا قرض کو منہا کیا جائے گا؟
سوال
میں نے اپنی زمین پر کپاس کاشت کی اور اس پر جو خرچہ کیا وہ قرض لیا. کیا اس قرض والی رقم پر بھی 20 واں حصہ بنتا ہے؟ کپاس سے وہی قرض کی رقم آمد ہوئی ہے، کپاس سے کچھ بھی بچت نہیں ہوئی. قرض کی رقم منہا کی جائے گی؟
جواب
عشر یا نصفِ عشر کا تعلق کل پیداوار سے ہوتا ہے اور قرض اس کے لیے مانع نہیں ہوتا، لہذا اگر کسی شخص کے اوپر کتنا ہی قرضہ کیوں نہ ہو اس پر زمین کی پیداوار میں سے عشر یا نصفِ عشر دینا لازم ہو گا، قرض کی رقم کو الگ نہیں کیا جائے گا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 326):
’’(و) تجب في (مسقي سماء) أي مطر (وسيح)، كنهر (بلا شرط نصاب) راجع للكل (و) بلا شرط (بقاء) وحولان حول؛ لأن فيه معنى المؤنة، ولذا كان للإمام أخذه جبراً ويؤخذ من التركة ويجب مع الدين‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

