قربانی کی کھال کمیشن پر جمع کرنا
سوال
کسی مدرسہ کے باہر کے(صاحب حیثیت) طالبِ علم کا کسی مدرسہ کے لیے قربانی کی کھال میں فی کھال کے حساب سے کمیشن طے کرنا اور پھر کھال جمع کرنا کیسا ہے؟
جواب
زکاۃ کی طرح کمیشن پر کھالیں جمع کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ دینی اور رفاہی اداروں پر لازم ہے کہ کھالوں کی فروختگی کے بعد حاصل شدہ تمام نقدی پوری ایمان داری سے مستحقینِ زکات تک پہنچائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200325
تاریخ29-09-2018

