بنات کے مدرسہ میں تعلیم دینا
سوال
بنات کے مدرسے میں مدرس کا ضرورت کے مطابق پڑھانا کیسا ہے؟
جواب
اگر مدرسہ میں شرعی حدود کے مطابق تعلیم دی جاتی ہو اور مرد اساتذہ کا طالبات اور معلمات سے کسی قسم کا اختلاط نہ ہوتاہو اور نہ ہی اس کااندیشہ ہو، نیز مرد اساتذہ کے لیے پس دیوار یا پس پردہ پڑھانے کاانتظام ہو تو گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200322
تاریخ29-09-2018

