امامہ نام کامطلب
سوال
اِمامہ نام کا معنی ؟
جواب
"اِمامۃ" (ہمزہ کے زیر کے ساتھ) کا مطلب قیادت کرنا ہے، لیکن یہ نام صحابہ میں سے کسی کا معروف نہیں، جو نام معروف ہے وہ "اُمامہ" (ہمزہ کے پیش کے ساتھ) ہے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کا نام تھا اور اس نام کا مطلب عربی لغات میں جستجو کے باوجود نہیں مل سکا، صحابہ کے ناموں میں معنیٰ کی طرف دیکھنے کی حاجت نہیں ہوتی، محض صحابہ کی طرف منسوب ہونا ہی باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
أسد الغابة (3/ 314، بترقيم الشاملة آليا)
"أمامة بِنْت أبي العاص.
أمامة بِنْت أبي العاص بن الربيع بن عَبْد العُزى بن عَبْد مناف القُرَشِيَّة العبشميَّة، أمها زينب بِنْت رسول الله صلّى الله عليه وسلّم ولدت على عهد رسول الله صلّى الله عليه وسلّم، وكان يحبها، وحملها في الصلاة، وكان إذا ركع أو سجد تركها، وإذا قام حملها". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

