بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس کا عقیقہ نہ ہوا اس کی قربانی کا حکم

سوال

اگر کسی صاحب کا عقیقہ نہیں ہوا ہو  اور وہ بکرا عید پر قربانی کریں تو ان کی قربانی ہوگی یا نہیں؟

جواب

عقیقہ کرنا مستحب ہے،  اور اس  کا مسنون وقت یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرے،  اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکے تو چودھویں (14)  دن  ورنہ اکیسویں ( ۲۱) دن کرے۔لیکن اگر  کوئی شخص عقیقہ نہ کرے تو  اس  سے نہ وہ گناہ گار ہوگا اور نہ ہی اس سے دیگر احکام میں کوئی فرق آئے گا، لہذا جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ بھی بکرا عید پر قربانی کرے تو اس کی قربانی ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200293
تاریخ28-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں