صمد بونڈ استعمال کرنے اور اس کے ڈبے کی حفاظت کا حکم
سوال
کیا "صمد بونڈ" استعمال کرکے اس کا ڈبہ حفاظت سے رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالی کا نام ہے یا اس کو استعمال ہی نہ کریں؟
جواب
"صمد بونڈ" کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ لفظ ’’صمد‘‘ کا احترام چاہیے، اسے مٹادیں یا کاٹ دیں وغیرہ(شامی 271-5)۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200289
تاریخ27-09-2018

