وضو، غسل اور نماز میں وسوسے کا علاج
سوال
جب میں نماز پڑھتا ہوں یا وضو غسل وغیرہ کرتا ہوں تو مجھے ہر وقت محتلف قسم کے وسوسے، شک ہوتا ہے،اس کے لیے کچھ وظیفہ بتائیں؟
جواب
آپ ہر گز ایسے وساوس سے پریشان نہ ہوں، بلکہ ان کی طرف دھیان ہی نہ دیں، اور ان کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اعمال جاری رکھیں۔ نیز ایسے وساوس کے موقع پر ان دعاؤں کا اہتمام کریں:
1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَعُوْذُبِکَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.
3... اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَکَ وَ ذِکْرَکَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی".فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

