ریزڈنشل جگہ پر کمرشل کام کرنا
سوال
ریزڈنشل جگہ پر کمرشل کام جائز ہے یا اس جگہ کو کمرشل کرنا ضروری ہے؟
جواب
یہ ایک انتظامی نوعیت کا مسئلہ ہے، اور انتظامیہ کے وہ ضوابط جو شرعیت سے متصادم نہ ہوں ان کی پاس داری ضروری ہے، اس سے اعراض کرنا اور رو گردانی کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200281
تاریخ27-09-2018

