نا محرم کو سلام کرنا
سوال
غیر محرم کو سلام کرنا کیسا ہے؟
جواب
بوڑھی عورت غیر محرم کو سلام کرسکتی ہے،اسی طرح سلام کا جواب دے سکتی ہے، جب کہ جوان عورت کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ کسی نا محرم کو نہ خود سلام کرے اور نہ ہی سلام کا جواب دے۔
مرد بوڑھی عورت کو سلام کرسکتا ہے، جوان کو نہیں، اگر جوان عورت سلام کرے تو اس کا جواب دل میں دے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200260
تاریخ26-09-2018

