اگر چار رکعت والی سنتوں کی پہلی دو رکعات میں سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھ لی تو بقیہ دو رکعات میں کیا پڑھے؟
سوال
4 رکعات والی نماز سنت میں پہلی رکعت میں سورہ فلق اور دوسری میں سورہ ناس پڑھ لی، اب دوبارہ قرآن شروع کرنا صحیح ہوگا ؟
جواب
باقی دو رکعتوں میں کسی بھی جگہ سے پڑھا جاسکتا ہے ، قرآن کی ترتیب کا خیال رکھنا فرض نمازوں میں ضروری ہے ،سنن ونوافل میں نہیں۔ البتہ اگر پہلی رکعت میں سورۃ الفلق اور دوسری رکعت میں سورۃ الناس پڑھ لی ہو تو بقیہ تمام رکعات میں سورۃ الناس ہی پڑھنا افضل ہے۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار میں ہے:
"وأن يقرأ منكوساً ... ولايكره في النفل شيء من ذلك". (١/ ٥٤٦ - ٥٤٧)
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري میں ہے:
"وإذا قرأ في الأولى ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ يقرأ في الثانية ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ أيضاً". (١/ ٥٨) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

