نقلی پلکیں لگانے کا حکم
سوال
دولہن کو تیار کرتے وقت جو نقلی پلکیں اور ناخن لگائے جاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
شوہر کی خاطر تزیین و آرائش کے لیے مصنوعی پلکیں اور ناخن لگانے کی گنجائش ہے، البتہ وضو کے لیے پلکیں اور ناخن نکال کر وضو کرنا ضروری ہوگا، نیز محض دکھلاوے کی خاطر مصنوعی پلکیں اور ناخن لگانے کی اجازت نہیں۔
"حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ، عَنْ أَسْمَاءَ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي ضَرَّةً، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ إِنْ تَشَبَّعْتُ مِنْ زَوْجِي غَيْرَ الَّذِي يُعْطِينِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: المُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ كَلاَبِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ".فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

