نوافل بیٹھ کر پڑھنا
سوال
ہمارے ہاں نمازِ ظہر ، مغرب ، عشاء کے نفل عموماً بیٹھ کر پڑھے جاتے ہیں ،ایسے پڑھنے میں کوئی حرج تو نہیں ؟
جواب
نوافل کھڑے ہوکر پڑھنا اور بیٹھ کر پڑھنا دونوں درست ہے، لیکن بیٹھ کر نفل پڑھنے کی بجائے کھڑے ہوکر پڑھنے میں دوگنا ثواب ہے، یعنی جتنا ثواب کھڑے ہو کرنوافل پڑھنے والے کو ملتا ہے ، بیٹھ کر پڑھنے والے کو اس کا آدھا ثواب ملتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200226
تاریخ24-09-2018

