شادی کے بعد طلاق دیدوں گا
سوال
غیر شادی شدہ شخص کا یوں کہنا کہ "شادی کے بعد اپنے بیوی کو طلاق دے دوں گا" ، بصیغہ مستقبل تو شادی کے بعد اس کا کیا اثر پڑے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ الفاظ کی بنا پر شادی کے بعد طلاق واقع نہیں ہوگی تاوقتیکہ مذکورہ شخص شادی کے بعد خود طلاق نہ دے دے گا ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200221
تاریخ23-09-2018

