بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تعویذ وغیرہ کی ضرورت باقی نہ رہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

سوال

غلطی سے قلاوہ باندھ لیا ہے، اس کو اتار کر ٹھنڈا کرنا ضروری ہے کیا؟

جواب

اگر آپ کی مراد قلاوہ سے تعویذ یا اس جیسی کوئی چیز ہے جس میں مقدس کلمات ہوں اور اب اس کی ضرورت باقی نہ رہی ہو تو اس کو اتار کر کسی ایسی جگہ ڈال دینا ضروری ہے جہاں اس کی بے حرمتی نہ ہو ۔ اور اگر کوئی اور چیز مراد ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200177
تاریخ20-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں