جائے نماز بوسیدہ ہوجائے اور نماز ادا کرنے کے ليے مناسب نہ رہے تو اسے کیا کریں؟
سوال
پرانی جائے نماز جو کہ بوسیدہ ہو چکی ہو او ر نماز ادا کرنے کے لیے مناسب نہ رہے تو اسے کیا کریں؟ دفنا دیں یا جلا دیں؟
جواب
دفنانے یا جلانے کے بجائے اگر کسی دوسرے قابلِ احترام کام میں استعمال کے قابل ہو تو استعمال کیا جاسکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200175
تاریخ20-09-2018

