بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داریوں سے متعلق کتاب

سوال

آپ ﷺ  کی رشتہ داریوں کے متعلق کتاب بھیج دیں،  جس میں آپ ﷺ کاسسرال بھی ہو،  ننھیال، ددھیال بھی ہو، آپ ﷺ  کی ازواج بھی ہوں،  کس بیوی کی کس موقع پر شادی ہوئی اور مطلقہ کون کون سی تھیں؟ اور پہلے کس کے نکاح میں تھیں؟ اور کس کس میں سے اللہ پاک نے اولاد عطا  فرمائی مکمل شجرہ نسب ہو!

جواب

ایسی مستقل کتاب جس میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داریوں کو موضوع بنا کر  آپ ﷺ کے تمام رشتہ داروں کا ذکر ہو، ہمارے علم میں نہیں۔ البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق مستند کتب میں جہاں زندگی کے دوسرے اہم واقعات موجود ہیں، وہیں آپ ﷺ کی رشتہ داریوں کا ذکر اور آپ ﷺ کے نسب کا ذکر بھی موجود ہے، اس لیے سیرت کے موضوع پر مستند ترین اور بہترین کتاب "سیرۃ المصطفی ﷺ"  کا مطالعہ کرلیجیے، اس میں شجرہ نسب، (کتاب کے ابتدائی صفحات میں) اور ازواجِ مطہرات اور اولادِ اطہار (رضی اللہ عنہم وعنہن ) کا ذکرِ خیر (کتاب کے آخری حصے میں) موجود ہے۔

ہمارے ہاں پی ڈی ایف کتب ارسال کرنے کی ترتیب نہیں ہے، مذکورہ کتاب کسی مکتبہ سے لے لیجیے، یا انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200172
تاریخ20-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں