نیازِ معصومین کا کھانا
سوال
حالتِ نفاس یا استحاضہ میں عورت نیازِ معصومین کھا سکتی ہے؟ بے شک خود ہاتھ نہ لگاۓ کسی اور کے ہاتھ سے کھا سکتی ہے؟
جواب
غیر اللہ کے نام پر بنائے گئے کھانے کا کھانا شرعاً جائز نہیں ہے، لہذا نیازِ معصومین کا کھانا ناجائز اور حرام ہے، مزید یہ ہے یہ روافض کا شعار ہے اس کے بنانے یا اس کے کھانے سے بہر صورت اجتناب ضروری ہے، اس میں حیض، نفاس یا استحاضہ والی عورت کی کوئی تخصیص نہیں ہے بلکہ اس کا کھانا کسی کے لیےبھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

