بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے قطروں کے مریض کے لیے وضواور نماز کا طریقہ

سوال

کسی آدمی کو پیشاب کے قطرے آنے کی بیماری ہے، اور وہ آدمی انڈر ویئر پہن کر رکھتاہے اور جب تقاضا سے فارغ ہوتاہے تو ٹشو پیپر شرم گاہ پر رکھ لیتاہے اور کچھ دیر بعد وضو کرتاہے، تو آیا اس کا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ اور اس صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

جس آدمی کو پیشاب کے بعد تھوڑی دیر تک پیشاب کے قطرے آتے ہوں  اور وہ پیشاب کے بعد جتنی دیر قطرے آتے ہوں اتنی دیر شرم گاہ پر ٹشو پیپر لگائے رکھے اور جب قطرے آنا بند ہو جائیں تو ٹشوپیپر  ہٹا کر وضو کر کے نماز پڑھ لیتا ہو تو اس کا ایسا کرنا ٹھیک ہے اور اس کی نماز بھی درست ہو جائے گی، اگر ٹشو پیپر ہٹانے کے بعد وضو کرنے سے پہلے دوبارہ پانی سے بھی استنجا کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200159
تاریخ19-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں