بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الٹی چپل کو سیدھا کرنا

سوال

عرف میں الٹے چپل رکھنا غلط سمجھا جاتا ہے، مثلاً  کسی جگہ چپل الٹے ہوں تو اکثر لوگ اسے سیدھا کرتے ہیں اور اس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ، کیا ایسا کرنا ضروری ہے یا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

جواب

 کسی بھی چیز کو وضعِ اصلی کے مطابق رکھنا دائرۂ ادب وتہذیب میں داخل ہے، نیز  چپل کی نچلی جانب زمین اور مٹی میں لگنے کی وجہ سے عموماً گندی ہوتی ہے، جب کہ اوپر کی جانب صاف ہوتی ہے؛  اس لیے الٹی چپل کو سیدھا کردینا اچھی بات ہے اور یہ آداب میں سے ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200114
تاریخ17-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں