بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیدائش کے وقت جو بچہ زندہ ہو انتقال کی صورت میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی

سوال

ایک بچہ پیدا ہونے کے بعد جس کی عمر 4 ماہ کی ہو  مرجائے، تو کیا اس کا نماز جنازہ پڑھا جائے گا اور جس طرح میت کے لیے 3 دن بیٹھتے ہیں ، کیا اس بچے کے لیے  بھی اس طرح بیٹھنا ضروری ہے ؟

جواب

جو بجہ زندہ پیدا ہوا ہو  اس کی موت کی صورت میں اس پر جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی؛ لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ بچہ پر بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔  نیز  تین دن تک تعزیت کی جا سکتی ہے، مگر اس کے لیے حلقہ لگاکر بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200103
تاریخ16-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں