بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محرم الحرام کے مہینے میں سبیل لگانا

سوال

محرم کے مہینے میں جو جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں، ان سبیلوں سے پانی یا شربت یا کوئی چیز کھانا اور پینا کیسا ہے؟ کیا اس کھانے اور پینے میں کوئی برائی تو نہیں ؟ اور اگر کوئی سبیل لگانا چاہے تو وہ لگاسکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ پانی پلانا باعثِ ثواب کام ہے، لیکن عشرہ محرم کو متعین کرنا روافض کے ساتھ تشبہ ہے؛ اس لیے محرم الحرام کے مہینے میں سبیل لگانا ناجائز ہے۔ ( ملخص ازفتاوی رشیدیہ ص:149  ط: عالمی مجلس تحفظ اسلام)

لہذا سبیل لگانا درست نہیں  اوران سبیلوں سے پانی یا شربت پینا یا کوئی چیز کھانادرست نہیں. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200093
تاریخ16-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں