عورت کے لیے زیر ناف اور بغل کے بال بلیڈ سے صاف کرنا
سوال
عورت کے لیے زیرِ ناف اور بغل کے بال بلیڈ سے صاف کرنا کیسا ہے ؟
جواب
عورت کے لیے زیرِناف اور بغل کے بال چٹکی یا چمٹی سے اکھاڑنا مستحب ہے، اس کے لیے پاؤڈر یا کریم کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے،بلیڈ بھی استعمال کرسکتی ہے، لیکن یہ مناسب نہیں، (فتاوی محمودیہ 19 / 426 ط: فاروقیہ)
حاشية رد المحتار على الدر المختار - (6 / 406)
"وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200088
تاریخ15-09-2018

