قسطوں پر گاڑی خریدنا
سوال
آج کل قسطوں میں جو گاڑیاں خریدتے ہیں آیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اگر ناجائز ہے تو جواز کی صورت کیا ہے؟ اور ناجائز کس بنیاد پر ہے؟
جواب
قسطوں پر گاڑی کا لین دین (خواہ نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر ہی کیوں نہ ہو ) درست ہے، بشرطیکہ کل قیمت اور اور ادھار کی کل مدت متعین کردی جائے، اور گاڑی کسی سودی ادارے سے نہ خریدی جائے، نیز قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر اضافی رقم ادا کرنے کی شرط نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200086
تاریخ15-09-2018

