بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 غیر مسلم بالخصوص ہندؤوں کے برتن میں کھانا پینا

سوال

 غیر مسلم بالخصوص ہندؤوں کے برتن میں کھانا پینا کیسا ہے؟

جواب

غیر مسلم بشمول ہندؤوں کے برتن کو دھوئے بغیر اس میں کچھ کھانا پینا مکروہ ہے،  تاہم کسی نے دھوئے بغیر کھالیا تو  بھی جائز ہے، بشرطیکہ برتن کی ناپاکی یقینی نہ ہو۔ اگر برتن کا ناپاک ہونا معلوم ہو تو جائز نہیں ہوگا۔  برتندھوکر کھانے میں کوئی حرج نہیں۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (8 / 232)
 " قال مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى: يُكْرَهُ الْأَكْلُ وَالشُّرْبُ في أَوَانِي الْمُشْرِكِينَ قبل الْغُسْلِ، وَمَعَ هذا لو أَكَلَ أو شَرِبَ فيها جَازَ إذَا لم يَعْلَمْ بِنَجَاسَةِ الْأَوَانِي، وإذا عَلِمَ حَرُمَ ذلك عليه قبل الْغُسْلِ"۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200082
تاریخ15-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں