امام نے قعدہ اخیرہ بھول کر پانچ رکعت مکمل کردیں
سوال
امام صاحب نے نماز پڑھائی جس میں وہ تیسری رکعت میں بیٹھ گئے پھر تشہد پڑھ کر کھڑے ہوگئے اور چوتھی رکعت میں نہیں بیٹھے اور پانچ رکعت مکمل کرکے نماز مکمل کردی اس صورت میں نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب
اس صورت میں نماز نہیں ہوئی ، نماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200067
تاریخ14-09-2018

