مرغے کی نسل بڑھانے کے لیے اس کا مادہ منویہ دوسری مرغی میں ڈالنے کا حکم
سوال
میرے پاس ایک ا چھی نسل کا مرغا ہے، لیکن اس کے پاوُں خراب ہو گئے ہیں، مجھے اس کی نسل بڑھانی ہے، کیا میں اس کا sperm لے کے کسی بھی مرغی میں ڈال سکتا ہوں؟ کیا ایسا کرنے کی اجازت ہے گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب
مرغے کی نسل بڑھانے کے لیے اس کی منی (sperm) کو دوسری مرغی میں ڈالنا جائز ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200063
تاریخ14-09-2018

