بنکنگ سروس کارپوریشن میں ملازمت
سوال
میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک کمپنی بنکنگ سروس کارپوریشن میں کام کرتا ہوں، کیا یہ جائز ہے ؟
جواب
اگر سٹیٹ بینک کی مذکورہ کمپنی کو تنخواہ اسٹیٹ بینک ہی سے ملتی ہو تو مذکورہ کمپنی میں کام کرنا جائز نہیں ہوگا ؛ اس لیے کہ اب ہماری معلومات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اکثر کام سودی ہیں؛ لہذا اس کی غالب آمدنی حرام کی ہے، اگر تنخواہ اسٹیٹ بینک سے نہ ملتی ہو ، بلکہ سرکاری خزانہ سے ملتی ہو تو مذکورہ کمپنی کے ایسے شعبہ میں کام کرنا جائز ہوگا جس میں سود لین دین کا کام نہ ہوتا ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

