بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قضانمازفرض نماز سے پہلے ادا کرنا

سوال

کیا قضانمازفرض نماز سے پہلے ادا کی جا سکتی ہے؟

جواب

جی ہاں ،  صاحبِ ترتیب(جس کے ذمہ چھ  یا اس سے زیادہ نمازیں بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں ) کے لیے  قضا نماز کو فرض نماز سے پہلے ہی ادا کرنا لازم ہے۔اورجس کے ذمہ چھ نمازیں یا اس سے زیادہ  بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں یہ اگر  موجودہ نماز  پہلے پڑھ لے اور قضا شدہ نماز بعد میں پڑھے تو بھی اس کی یہ  نمازادا ہو جائے گی۔البتہ اگر فرض نماز کا وقت اتنا تنگ ہو کہ اگر قضا نماز کرے گا تو موجودہ فرض نماز بھی قضا ہوجائے تو اس صورت میں پہلے فرض نماز پڑھے پھر  پرانی  والی نماز کی قضا کرے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200018
تاریخ12-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں