بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کی شرعی حیثیت

سوال

عقیقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

عقیقہ فقہ حنفی کی رو سے  شرعاً مستحب ہے، واجب یا سنتِ موکدہ نہیں، جن کتابوں میں سنت لکھا ہے اس سے مراد سنتِ غیر مؤکدہ ہے جو مستحب ہی کے قائم مقام ہے۔

 رد المحتار على الدر المختار (6/ 336)
" يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه، ويحلق رأسه، ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضةً أو ذهباً، ثم يعق عند الحلق عقيقةً إباحةً على ما في الجامع المحبوبي أو تطوعاً على ما في شرح الطحاوي، وهي شاة تصلح للأضحية، تذبح للذكر والأنثى، سواء فرق لحمها نيئاً أو طبخه بحموضة أو بدونها 
 مع كسر عظمها أو لا، واتخاذه دعوة أو لا، وبه قال مالك".
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202375
تاریخ11-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں