بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اربع لایحرمن علی جنب والی حدیث کی تحقیق

سوال

درج ذیل روایت کی سند مستند ہے یا نہیں؟

" أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَطَّافٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَرْبَعٌ لَايَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً؟ قَالَ: لَا يُعْجِبُنِي".

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں چار کلمات ایسے ہیں جن کا پڑھنا جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے منع نہیں ہے۔ *سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 982* باب: حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی، لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی.

جواب

مذکورہ حدیث کی سند جید ہے۔ 

مسند الدارمي (1/ 681):
" أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَطَّافٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ : أَرْبَعٌ لاَ يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلاَحَائِضٍ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ".

"إسناده جید ، أبو العطاف ما را یت فیه جرحاً، وذکره ابن حبان في الثقات 588/5، وحماد بن أسامة قدیم السماع من سعید بن إیاس الجریري". (تحقیق سلیم أسد الداراني علی مسند الدارمي 681،682/2) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202370
تاریخ11-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں