ایک طلاق دینے کے بعد حیض کی مدت میں بیوی کا بوسہ لیا تو رجوع کا حکم
سوال
ایک طلاق دینے کے بعد حیض کی مدت میں بیوی کا بوسہ لیا اور خلوت حاصل کی ، کیا یہ رجوع ہوجائے گا ؟ کیا دوبارہ نکاح کی ضرورت ہوگی؟
جواب
اگر صریح الفاظِ طلاق سے ایک طلاق دی تھی تو اس صورت میں شوہر کے مذکورہ عمل سے رجوع ثابت ہوگیا دوبارہ نکاح کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202368
تاریخ10-09-2018

