مصری مرغی کے انڈے دیسی کہہ کر فروخت کرنا
سوال
میں نے مسری مرغی کا کام شروع کیا ہے اور میں اس کے انڈے فروخت کرتا ہوں، لوگ اس کو دیسی مرغی ہی سمجہتے ہیں، لیکن میں نے بہت سے لوگوں سے معلوم کیا ہے کوئی اس کو دیسی اور کوئی دیسی نہیں مانتا، اب مجھے دیسی بول کے فروخت کرنا صحیح ہےیا مسری بول کے دینا؟ تاکہ میری روزی حرام نا ہو؟
جواب
"مصری مرغی" جسے گولڈن مرغی بھی کہا جاتا ہے یہ دیسی مرغی سے الگ ایک مستقل قسم ہے، لہذا آپ اس کے انڈے مصری مرغی کے بتاکر بیچیں یا دکان پر کاغذ آویزاں کردیں جس میں لکھا ہو کہ" مصری/گولڈن مرغی کے انڈے"، اسے دیسی کہہ کر فروخت نہ کریں۔ورنہ یہ دھوکہ دہی میں آئے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

