وتر کی قضا لازم ہے
سوال
اگر عشاء کی نماز کسی وجہ سے قضا ہو جائے تو قضا نماز کی ادائیگی میں وتر کی نماز کی قضا کا کیا حکم ہے؟
جواب
وتر کی نماز پڑھنا واجب ہے؛ لہذا اگر کسی شخص کی عشاء کی نماز قضا ہوگئی ہو تو اس کے ذمہ وتر کی قضا پڑھنا بھی ضروری ہے۔قضا کرتے وقت پہلے عشاء کی فرض نما زپڑھی جائے گی اور اس کے بعد وتر کی قضا کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202326
تاریخ08-09-2018

