بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

"ختم کردو یہ رشتہ " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

سوال

شوہر اور بیوی فون پر بات کرتے ہوئے اگرکسی بات پر لڑ پڑے اور بیوی نے شوہر کو بولا:"مجھے آئندہ کال اور ایس ایم ایس مت کرنا اور ختم کرو یہ رشتہ" اور شوہر بغیر نیت طلاق کے  بولے :"ہاں ٹھیک ہے، ختم کردو" آیا شوہر کےبغیر نیتِ طلاق کے اس بیان سے نکاح پر فرق تو نہیں آیا ؟

جواب

شوہر کی ان الفاظ سے اگر واقعۃً  طلاق کی نیت نہیں تھی تو مذکورہ الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوگی، مذکورہ الفاظ کی بغیر نیت طلاق ادئیگی سے نکاح پر اثر نہیں پڑا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202320
تاریخ08-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں