بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ابان نام رکھنا کیساہے؟

سوال

"ابان"  کیسا نام ہے؟ کیا بچے کا نام "ابان" رکھا جاسکتا ہے؟ "ابان" حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے تیسرے صاحب زادےکا نام تھا؟

جواب

جی ہاں! یہ  حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے  صاحب زادےکا نام تھا۔اور ان کے علاوہ دیگر صحابہ کا بھی نام تھا، اچھا نام ہے۔

من جملہ ان صحابہ کرام کے ایک حضرت ابان بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بھی ہیں جن کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں عبد مناف پر آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے، سابقین اولین میں سے اور بڑی فضیلت والے صحابی ہیں ۔ 

الإصابة في تمييز الصحابة (4/ 37)
"مات سنة ثمانين عام الجحاف، وهو سيل كان ببطن مكة جحف الحاجّ، وذهب بالإبل، وعليها الحمولة، وصلى عليه أبان بن عثمان وهو أمير المدينة حينئذٍ لعبد الملك بن مروان، هذا هو المشهور".

الإصابة في تمييز الصحابة (1/ 168)
"أبان بن سعيد بن العاص [ (3) ] بن أمية بن عبد مناف القرشي الأموي. قال البخاريّ، وأبو حاتم الرّازيّ، وابن حبّان: له صحبة، وكان أبوه من أكابر قريش، وله أولاد نجباء، أسلم منهم قديماً خالد، وعمرو".
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202318
تاریخ07-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں