بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہاں ٹھیک ہے ختم کردو سے طلاق

سوال

 شوہر اور بیوی فون پر بات کرتے ہوئے لڑ پڑے ، بیوی نے کہا: "مجھے آئندہ فون مت کرنا اور یہ رشتہ ختم کردو "، شوہر نے کہا:" ہاں ٹھیک ہے، ختم کردو"۔  طلاق کی نیت نہ تھی، تو کیا شوہر کا  کا ایسے الفاظ بولنے سے نکاح پر اثر پڑے گا بغیر نیت طلاق کے؟

جواب

شوہر کی جانب سے بیوی کی بات کے جواب میں مذکورہ الفاظ کہ " ہاں ٹھیک ہے، رشتہ ختم کردو" ، یہ کنائی الفاظ ہیں۔ اگر واقعۃً  شوہر کی طلاق کی نیت نہ تھی تو  دونوں میں رشتہ ختم  نہیں ہوگا، دونوں کا نکاح قائم ہے۔

"کنایته عند الفقهاء ما لم یوضع له أي الطلاق ، واحتمله وغیره". ( الدر المختار مع ردالمحتار ، کتاب الطلاق / باب الکنایات ۴ ؍ ۵۲۶ )

"الکنایات ما خفي المراد منه ؛ لتوارد الاحتمالات ، لا تطلق بها إلا بنیة ، أو دلالة الحال". (الدر المختار (۵ ؍ ۵۲۶) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202316
تاریخ07-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں