بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر سے قیمتی چیزیں غائب ہونا

سوال

میرے گھر سے قیمتی چیزیں غائب ہورہی ہیں،  کبھی سونا کبھی کیش،  میں کسی پر شک بھی نہیں کرسکتا،  آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ سب کچھ ختم ہوجائے،  اگر انسان کررہا ہے یا کوئی اور مخلوق ہے؟

جواب

اس صورتِ حال میں آپ  گھر کی مکمل نگرانی کریں، گھر میں موجود تمام لوگوں پر نظر رکھیں، شک کرنے کے بجائے حفاظتی اقدامات کریں ، امید ہے کہ اسی سے آپ کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ نیز ساتھ ساتھ  حفاظتی اعمال کا بھی اہتمام کریں، اس سے ہر قسم کی مخلوق کے شر سے حفاظت ہوگی۔ مثلاً:

1۔ گھر اور کمروں کے دروازے نیز الماری وغیرہ (جہاں قیمتی اشیاء رکھتے ہیں) بند کرتے وقت بھی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا کریں۔

2۔ صبح وشام اور رات کو سوتے وقت اور رقم وغیرہ رکھتے وقت آیۃ الکرسی پڑھنے کا اہتمام کریں۔

3۔ صبح و شام کی دعائیں جو عام کتابچوں میں مل جاتی ہیں ان کا معمول بنالیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202309
تاریخ07-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں