بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ھمام نام رکھنا

سوال

"ھمام" نام رکھنا کیسا ہے، اوراس کا کیا معنیٰ ہوسکتا ہے؟

جواب

" ہمام"کے تلفظ کی دو صورتیں ہیں:

1۔ "ہمام" "ہاء"  پر پیش کے ساتھ ، اس  کا مطلب "بہادر و سخی سردار" ہے، یہ نام رکھنا اچھا ہے۔

2۔ "ہمام"  "ہاء" پر زبر اور "میم" پر تشدید ۔ اس صورت میں اس کا مطلب "کر گزرنے والا آدمی" ہو گا۔ اور حدیث شریف کے مطابق انسان پر سب سے زیادہ صادق آنے والے دو ناموں میں سے ایک ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202286
تاریخ06-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں