بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے انتقال کے بعد مہر کے سونے کا حکم

سوال

شادی کے بعد حقِ مہر میں جو سونا دیا جاتا ہے وہ بیوی کی ملکیت میں ہوتا ہے، لیکن چوں کہ عورت کوئی نوکری وغیرہ نہیں  کرتی؛ اس لیے اس زیور پر جو زکاۃ ہوتی ہے وہ بیوی کی طرف سے شوہر ادا کرتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ اگر کسی کی بیوی کا انتقال ہو جائے تو پھر اس زیور کا کیا حکم ہے جب کہ بیوی کی طرف سے کوئی وصیت بھی نہ کی گئی ہو؟

جواب

حقِ مہر کے طور پر جو زیور بیوی کو ملے وہ بیوی کی ملکیت ہوتاہے؛ اس لیے بیوی کے انتقال کے بعد وہ زیور بیوی کا ترکہ شمار ہوگا، اور میراث کےضابطہ شرعیہ کے موافق مرحومہ کے شرعی ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202279
تاریخ05-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں