بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کاروبار شروع کرنے کے لیے شرعی راہ نمائی

سوال

کاروبار شروع کرنا چاہتاہوں ، کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے، بتائیں کیاکرناچاہیے؟

جواب

جو کاروبارآپ  شروع کرنا چاہتے ہیں اس کاروبار کے ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد استخارہ کیجیے ، اگرکاروبار شروع کرنے کے لیے  دل مطمئن ہو جائے تو اللہ پر توکل کرتے ہوئے کاروبار شروع کردیجیے،فرائض خاص کر فرض نمازوں کی پابندی کریں، گناہوں سے بچتے رہیں، قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں، صبح شام منزل پڑھیں، صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں، اور یہ دعا پڑھتے رہیے: اللَّهُمَّ اكْفِنِى بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِى بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202272
تاریخ05-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں