ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانے کی صورت میں ملنے والے منافع کا حکم
سوال
ٹیلی نار سم کے اندر ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے تو اگر اس اکاؤنٹ میں 1000 RS. یا اس سے زیادہ رقم رکھ دی جاتی ہے تو اس پر 50 فری منٹ دیے جاتے ہیں، آیا وہ فری منٹ جائز ہیں یا نہیں ؟
جواب
صارف جو رقم ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤ نٹ میں جمع کرواتا ہے اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور چوں کہ قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے ؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دی جانے والی سہولتیں (فری منٹ،انٹرنیٹ،میسج)سود ہیں اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

