بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

48 میل میں کتنے کلومیٹر ہوتے ہیں؟

سوال

48 میل میں کتنے کلومیٹر ہوتے  ہیں ؟

شرعی  مسافر ہونے  کے لیے گھر سے کتنا دور  ہونا ضروری ہے ؟

جواب

1) 48 میل تقریبا ً  سوا ستتر کلو میٹر ہوتے ہیں۔

2) شرعی طور پر مسافر وہ شخص شمار ہوتا ہے جو   سوا ستتر کلو میٹر یا اس سے زیادہ مسافت کے ارادے سے سفر کے لیے نکلے، تو اس پر اپنے شہر کی حدود سے نکلنے کے بعد سفر کے احکامات لازم ہوجاتے ہیں۔

مظاہر حق  میں ہے:

"اگر کوئی شخص اڑتالیس میل (میں  تقریبا 78 کلومیٹر) کی مسافت کے لئے اپنے گھر سے سفر پر  نکلے تو جیساکہ اوپر ذکر کیا گیا اپنے گاؤں یا شہر  کی آبادی سے باہر نکلتے ہی اس پر قصر واجب ہو جاتا ہے"۔

( باب صلاۃ المسافر،1/842، ط: دار الاشاعت)  

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

" من خرج من عمارة موضع إقامته ... مسيرة ثلاثة أيام و ليليها من اقصر ايام السنة...الخ"

  (كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، ٢/ ١٢٢ - ١٢٣، ط: سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتي يترخص برخصة المسافرين...الخ "

( كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، ١/ ١٣٩، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202262
تاریخ04-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں