بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خلع کی عدت کب شروع ہوتی ہے؟

سوال

میری بہن نے اپنے سے خلع لینے کے سلسلہ میں عدالت سے رجوع کیا تھا تو عدالت نے انہیں 13 اگست کو خلع دے دی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ ان کی عدت کب سے شروع ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر عدالتی خلع شوہر نے تسلیم کرلیاتھا تو فیصلہ کے ساتھ ہی مذکورہ خاتون کی عدت شروع ہوچکی ہے، اور مکمل تین ماہواریاں بطورِ عدت گزارنا ان پر لازم ہوگا۔  البتہ اگر ان کے شوہر نے خلع تسلیم نہیں کیاتھا، بلکہ یک طرفہ طور پر خلع کا فیصلہ دیا گیا تھا تو اس صورت میں مذکورہ عدالتی خلع شرعاً نافذ نہیں ہوا جس کی وجہ سے مذکورہ خاتون بدستور  اپنے شوہر کے ہی نکاح میں ہیں اور ان پر عدت لازم نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202225
تاریخ04-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں