بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھیرے بکرے کی قربانی کا حکم

سوال

اگر ایک سال کا بکرا ہو, مگر اس کے دانت نہ ہوں تو کیااس کی قربانی کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

 بکرا اور بکری کی قربانی صحیح ہونے کے لیے ایک سال کا ہونا ضروری ہے،دو دانت اس کی علامت ہے، لہذا اگر کوئی جانور ایسا ہے جو ایک سال کا ہو جانے کے بعد بھی دو دانت نہیں نکالتا تو اس کی قربانی درست ہے۔ البتہ اس سلسلہ میں صرف جانورفروخت کرنے والوں کے قول کا اعتبار نہ کیا جائے خصوصاً موجودہ زمانے میں جس میں دھوکا اور فریب عام ہے۔ہاں! اگر کسی نے جانور خود پالاہے یا جانور اس کے سامنے پلا ہے اوراس کو عمر معلوم ہے توایسی صورت میں قربانی کرلی جائے اگرچہ دانت نہ نکلے ہوں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202220
تاریخ04-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں