بیوی کی سوتیلی ماں سے نکاح کا حکم
سوال
ایک صاحب نے چاچا کی بیٹی سے شادی کی، پھر اس کے چاچا کا انتقال ہو گیا، چاچاکی دوسری بیوی بھی ہے، اس صاحب نے چاچا کی دوسری بیوی سے بھی نکاح کر لیا، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنے چاچا کی ایک بیوی کی بیٹی سے نکاح کرنے کے بعد، چاچا کے انتقال کے بعد اس کی دوسری بیوی (چچی) سے عدت گزرنے کے بعد نکاح کرنا شرعاً جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202168
تاریخ01-09-2018

