بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی عدم موجودگی میں ساس سسر کی خدمت کرنا

سوال

بیوی شوہر کے ہوتے ہوئے اپنی ساس سسر کی خدمت کرے یہ ثواب ہے، شوہر 40 دن یا 4 ماہ  کے لیے جماعت میں جائے تو شوہر کے نہ ہوتے ہوئے بیوی اپنی ساس سسر کی خدمت کرے تو کیا گناہ ہوگا ؟

جواب

شوہر کی عدم موجودگی میں بیوی کے لیے ساس سسر کی خدمت کرنا باعثِ ثواب ہے، لیکن بیوی کو  اس پر مجبور نہیں کیاجاسکتا، نیز جوان بہو کا سسر کے ساتھ تنہائی میں رہنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202160
تاریخ01-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں