عفاف نام رکھنا
سوال
"عفاف" نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ اس کے ساتھ "نور " یا کسی اور نام مثلاً "امل" وغیر ملانا کیسا ہے؟ کیا عفاف نور،عفاف فاطمہ،عفاف امل نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
"عفاف" کے معنی پاک دامن کے ہیں۔لڑکی کے لیے یہ نام درست ہے۔ نام تجویز کرنے اور اس کے ساتھ مذکورہ بالا لاحقہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
البتہ عربی زبان کے قواعد کے اعتبار سے لڑکی کے لیے اسی کا ہم معنی صیغہ "عفیفہ" (ع پر زبر، پہلے فا کے نیچے زیر، ی ساکن اور دوسرے فا پر زبر) زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

