گائے اور بکرے کے گردے کھانے کا حکم
سوال
گائے اور بکرے کے گردے کھانے کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ مکروہ ہے۔
جواب
گائے اور بکرے کے گردے کھانا شرعاً جائز ہے ،گردے ان سات اجزا میں سے نہیں جن کا کھانا شرعاً درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202141
تاریخ31-08-2018

