بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ پر ملنے والے پوائنٹ کا استعمال

سوال

 کریڈٹ کارڈ کا استعمال تو حرام ہے ؛ کیوں کہ اس میں سود یا معاہدہ سود ہے، لیکن کیا اس کے استعمال کرنے کے بعد جو پوائنٹ ملتے ہیں آیا وہ بھی حرام ہیں اور استعمال بھی جائز نہیں یا اس کے استعمال کی گنجائش ہے ؟

جواب

چوں کہ کریڈٹ کارڈ کے حصول میں ہی سودی معاہدہ کرنا پڑتاہے جوکہ ناجائز ہے ؛ اس لیے کریڈٹ کارڈ کا حصول اور اس کے ذریعہ خریدوفروخت کرنایااس پر ملنے والے پوائنٹ کاستعمال کرنا بھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202131
تاریخ30-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں